اُڈپی 20؍دسمبر (ایس او نیوز) صدر ہندرام ناتھ کووند 27دسمبر کو اڈپی کے شری کرشنا مٹھ میں حاضری دینے والے ہیں۔صدر ہند کی آمد کے پس منظر میں سیکیوریٹی بندوبست کے طور پراڈپی ضلع کی ڈپٹی کمشنر پریانکا میری نے مٹھ کے راج آنگن ، اڈپی سنسکرت کالج کے قریب اور کار اسٹریٹ کے اطراف میں جتنی دکانیں ہیں، انہیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ڈی سی کے حکم کے مطابق اس علاقے کی تمام دکانوں کو 27دسمبر کی صبح 6بجے سے شام 4بجے تک بند رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ صبح 6بجے سے دوپہر 3بجے تک شری کرشنا مٹھ میں عام زائرین کے داخلے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔